محمد عفان نے محض دس سال کی عمر میں حفظ قرآن مکمل کرلیا

( سنت کبیر نگر )خلیل آباد شہر میں واقع مشہور ومعروف دینی و عصری تعلیم گاہ علی میاں ندوی پبلک اسکول کے مینیجر مولانا مبشر حسین ندوی کے سالے محمد عفان ابن مولانا برکت اللہ ندوی محاسب شعبہ تعمیر وترقی دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ نے کم عمری ہی میں حفظ قرآن مکمل کرلیا ہے،حفظ قرآن کی تکمیل کے موقع پر ندوۃ العلماء لکھنؤ کے ناظم وصدر آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی نے دعاؤں سے نوازتے ہوئے فرمایا کہ قرآن مقدس کا تحفظ اس کا حفظ کرنا ہے،اور یہ قرآن کا معجزہ ہے کہ چھوٹے چھوٹے بچے اسے سینوں میں محفوظ کرلیتے ہیں،
مہتمم دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ مولانا ڈاکٹر سعید الرحمن أعظمی ندوی نے دعاؤں سے نوازتے ہوئے کہا کہ قرآن مقدس کا ایک ایک حرف باعث خیر وسعادت ہے اس کو پڑھنے پڑھانے والے اور والدین بھی قابل مبارکباد ہیں،مولانا نے کہا حافظ قرآن دس لوگوں کو جنت میں لے جائیے گا اور ان دس لوگوں میں وہ بھی ہونگے جو حفظ قرآن پر خوش ہویے ہونگے،مولانا نے ننھے حافظ محمد عفان،ان کے والد مولانا برکت اللہ ندوی،مولانا مبشر حسین ندوی کو ڈھیر ساری دعاؤں سے نوازتے ہوئے مبارکبادی پیش کی ہے _